پاکستان

پی ایم ڈی سی نے افغان طلباء کیلئے بڑی خوشخبری کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) افغان طلبا کے حوالے سے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے، جس کے بعد ملک بھر تعلیمی نظام مزید مضبوط ہو جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایم ڈی سی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 200سیزائد افغان میڈیکل طلبا کی نشاندہی کی گئی ہے، 200سے زائد میں سے صرف 22 افغان طلبا پی ایم ڈی سی کے پاس قانونی طور پر رجسٹرڈ ہیں، رجسٹرڈ 22طلبا میں سے 14تعلیم مکمل کرچکے، 8 اگلے سال فارغ التحصیل ہوں گے۔ پی ایم ڈی سی کا کہنا ہے کہ متاثرہ طلبا کوکاغذی کارروائی مکمل کرنے، منظم وباعزت واپسی کے لیے سہولتیں دی جارہی ہیں، تمام قانونی،ضوابط پرپورا اترنے والے غیرملکی طلبا کو پاکستان آمد پرخوش آمدید کہتے ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ باقی 176افغان طلبا کے ریکارڈ، دستاویزات کی تصدیق کاعمل جاری ہے، صرف میڈیکل ڈگری کا حصول پاکستان میں قیام یا پریکٹس کا حق نہیں دیتا، پاکستان میں پریکٹس کے لیے پی ایم ڈی سی لائسنس اور درست ویزا ضروری ہے۔ غیر رجسٹرڈ طلبا کو میڈیکل ایجوکیشن سسٹم کے تحت قانونی طالب علم تصور نہیں کیا جائیگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button