صحت

3منٹ کی ورزش امراض قلب پر کیا اثرات مرتب کرتی ہے؟

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) روزانہ کی بنیاد پر 3منٹ کی ورزش سے امراض قلب پرکیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ اس حوالے سے امریکا کی راک فیلر یونیورسٹی میں ہونیوالی تحقیق نے چونکا دیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکا کی راک فیلر یونیورسٹی کی تحقیق میں 20صحت مند افراد کو شامل کیا گیا تھا۔ ان افراد کو پہلے 30سیکنڈ تک دوڑنے کے لیے کہا گیا جبکہ اس کے بعد 23منٹ کی معتدل ورزش کرائی گئی۔ بعد ازاں خون کے نمونوں کا تجزیہ کرکے دونوں جسمانی سرگرمیوں کے اثرات کی جانچ پڑتال کی گئی۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ 3منٹ تک دوڑنے سے مسلز، جگر، آنتوں، مدافعتی نظام اور اعضا کو 90منٹ تک ورزش کرنے کے مقابلے میں زیادہ فائدہ ہوا۔ ایسے افراد کے خون میں ایسے مالیکیولرز کی سطح بڑھ گئی جو صحت کے لیے مفید ہوتے ہیں جبکہ طویل ورزش کرنے والوں کے خون میں ان مالیکیولز کی سطح زیادہ نہیں بڑھی۔

محققین نے بتایا کہ چند منٹ کی سخت ورزش سے جسم کے اندر نمایاں مالیکیولر ردعمل متحرک ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہم 8ہفتوں کے بعد بھی اس اثر کو دیکھ سکتے ہیں جس سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ جسمانی ردعمل طویل المعیاد ہوتا ہے۔ تحقیق کے دوران محققین نے ورزش سے قبل، اس کے دوران، اس کے فوری بعد اور 3گھنٹوں بعد خون کے نمونے حاصل کیے۔ ان نمونوں سے معلوم ہوا کہ چند منٹ کی سخت ورزش سے 700سے زائد ایسے پروٹینز کی سطح بڑھ گئی جو دل کی شریانوں سے جڑے امراض اور میٹابولک امراض کا خطرہ کم کرتے ہیں مگر ایسے صرف 7 پروٹینز کی تبدیلی کو طویل ورزش کرنے والے افراد کے خون میں دریافت کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button