ڈیجیٹل اور ورچوئل اثاثوں پر شریعہ ایڈوائزری بورڈ قائم کر رہے ہیں: بلال بن ثاقب

اسلام آباد(کھوج نیوز) چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسیٹ ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل اور ورچوئل اثاثوں پر شریعہ ایڈوائزری بورڈ قائم کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بلال بن ثاقب کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل اور ورچوئل اثاثوں پر شریعہ ایڈوائزری بورڈ قائم کر رہے ہیں، ڈیجیٹل اور ورچوئل اثاثوں کے لین دین میں شریعہ ایڈوائزری بورڈ سے رہنمائی لیں گے۔ بلال بن ثاقب کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل ترسیلات زرکے ذریعے پاکستانیوں کی ترسیلات زرکی لاگت ایک فیصد کم ہوگی، ڈیجیٹل ترسیلات زرکی موجودہ لاگت6.5 فیصد ہے، اسے ایک فیصد کم کیا جائیگا، ڈیجیٹل ترسیلات زرکی لاگت کم ہونے سے 41 کروڑڈالرکی بچت ہوسکتی ہے۔ چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان ورچوئل ایسیٹ ریگولیٹری اتھارٹی نے 6 ماہ میں غیرمعمولی بہترین کارکردگی دکھائی ہے، پاکستان میں ڈیجٹل اثاثہ جات کے 4 کروڑ صارفین کی گنجائش ہے۔



