پاکستان

سعودی عرب پر ڈرون حملہ، پاکستان کی بھرپور مذمت

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان نے سعودی عرب کے ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہری تنصیبات کو نشانہ بنانا قانون کی خلاف ورزی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ریاض اور مدینہ کے علاقوں میں پائپ لائن کو ڈرون حملوں سے نقصان پہنچا، جس میں شہری زخمی ہوئے، سعودی عرب میں شہری تنصیبات کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت، سلامتی اور خوشحالی کی بھرپور حمایت کرتا ہے، پاکستان سعودی قیادت، حکومت اور برادر عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے، پاکستان خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے مخلصانہ کوششیں جاری رکھے گا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ ڈرون حملے سعودی عرب کی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کی بھی کھلی خلاف ورزی ہیں، ڈرون حملے خطے کے امن، سلامتی اور استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button