کھیل

انگلینڈ نے تاریخ رقم کر دی، ہوم سیریز میں پاکستان کووائٹ واش کر دیا

برمنگھم (سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ نے اپنی ہی سر زمین پر تاریخ رقم کر دی ، پاکستان کو تیسرے ٹیسٹ میں شکست دے کر انگلینڈ نے ہوم سیریز میں قومی ٹیم کو وائٹ واش کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برمنگھم میں کھیلے گئے ٹیسٹ کے چوتھے روز انگلینڈ نے 130 رنز کا ہدف حاصل کرنے کیلئے اننگز کا آغاز کیا۔ پاکستان کے محمد عباس نے ابتدائی دو وکٹیں حاصل کرکے میچ کو دلچسپ بنادیا تھا تاہم جورڈن کوکس نے 59 اور کپتان جو روٹ نے 62 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔ انگلینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا اور یوں پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست ہوئی۔ اس فتح کے ساتھ ہی انگلینڈ نے پہلی بار ہوم سیریز میں پاکستان کو وائٹ واش کردیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button