سوشل ایشوز

سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا یا کمی؟

کراچی (کھوج نیوز) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا یا کمی؟ اس حوالے سے آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے تمام اعدادو شمار کے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہ فی تولہ سونا 4 ہزار روپے کم ہوکر 4لاکھ 49 ہزار 336 روپے ہوگیا۔ اس کے علاوہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 3 ہزار 429 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 85 ہزار 233 روپے ہوگیا۔ دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 40ڈالر کم ہوکر 4268 ڈالر فی اونس ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button