سمارٹ فونز کی بیٹری لائف کو کیسے بڑھایا جا سکتا ہے؟

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) سمارٹ فونز کی بیٹری لائف کو کیسے بڑھایا جاسکتا ہے؟ اس حوالے سے سمارٹ فونز صارفین کے لئے ایسی بات سامنے آگئی ہے کہ سب حیران و دنگ رہ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق درحقیقت اسمارٹ فونز صارفین جس بات سے سب سے زیادہ پریشان رہتے ہیں وہ بیٹری کا جلد ختم ہونا ہوتا ہے۔ ویسے تو بیٹری لائف تیزی سے ختم ہونے کی متعدد وجوہات ہوسکتی ہیں مگر ایک سیٹنگ کو تبدیل کرکے آپ بیٹری لائف کو کسی حد تک بڑھا سکتے ہیں۔ جی ہاں واقعی ایسا ممکن ہے، بس ہر وقت موبائل ڈیٹاسیٹنگ کو آن نہ رکھیں۔
بیشتر افراد کے فونز میں موبائل ڈیٹا ہمیشہ ایکٹو رہتا ہے۔ اس سیٹنگ کے آن رہنے پر آپ کا فون ہمیشہ سیل سگنلز سے کنکٹ رہتا ہے، چاہے آپ وائی فائی ہی کیوں نہ استعمال کر رہے ہوں۔ یہ سیٹنگ ان ایبل رہنے سے جب بھی آپ وائی فائی ٹرن آف کرتے ہیں یا وائی فائی سگنلز سے دور جاتے ہیں تو فون فوری طور پر سیلولر کنکٹویٹی پر منتقل ہو جاتا ہے مگر اس کا مطلب یہ بھی ہوتا ہے کہ فون بیٹری پاور کو مسلسل استعمال کر رہا ہے تاکہ یہ فیچر کام کرتا رہے۔جب آپ موبائل ڈیٹا سیٹنگ کو ڈس ایبل کرتے ہیں تو فون کو اضافی بیٹری پاور استعمال کرنے سے روکنے میں مدد ملتی ہے۔



