ابرار احمد پہلی بار ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ون بولر بن گئے

لاہور(سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر ابرار احمد نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے کیونکہ وہ پہلی بات آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز ینکنگ میں پہلے نمبر پر آ چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ابرار احمد ٹی ٹوئنٹی بولنگ رینکنگ میں نمبر ون بننے والے پاکستان کے پانچویں بولر ہیں، ان سے قبل عمر گل، سعید اجمل، عماد وسیم اور شاہد آفریدی یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔ افغانستان کے اسٹار اسپنر راشد خان ایک ریٹنگ پوائنٹ کے فرق سے دوسرے نمبر پر چلے گئے جنہوں نے گزشتہ چھ ماہ سے ٹاپ پوزیشن سنبھال رکھی تھی۔
پاکستان کے محمد نواز بولنگ میں آٹھویں پوزیشن پر موجود ہیں جب کہ سلمان مرزا ایک درجہ تنزلی سے انیسویں نمبر پر چلے گئے۔ انگلینڈ کے جیمی اوورٹن نے نمایاں ترقی کرتے ہوئے 47 درجے کی چھلانگ لگائی اور کیریئر کی بہترین چھٹی پوزیشن حاصل کرلی، انگلینڈ کیلیام ڈاسن 12 درجہ بہتری کے بعد 11 ویں نمبر پر آگئے۔ بھارت کے اکشر پٹیل 12 درجے بہتری کے بعد 15 ویں نمبرپر پہنچ گئے۔



