امریکا سے رابطہ کس نے کروایا؟ ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے سب بتا دیا

ایران (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا سے رابطہ کس کے ذریعے ہوا؟ اس حوالے سے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بڑی سچائی بتا کر سب کو حیران و دنگ کر کے رکھ دیا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکی فریق سے رابطہ قطری ثالث کے ذریعے ہوا جس میں ایران نے اپنا مقف اور شرائط امریکا تک پہنچا دی ہیں۔ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ منجمد ایرانی اثاثوں کی بحالی بھی ان شرائط کا حصہ ہے۔ اسماعیل بقائی نے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر کے دوران ایرانی وفد نے اقوام متحدہ کے اجلاس سے واک آٹ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے مختلف ممالک کے حکام سے متعدد دوطرفہ ملاقاتیں کیں جبکہ امریکا سے ایرانی وفد کے لیے خصوصی حفاظتی اقدامات کی کوئی درخواست نہیں کی گئی۔ اسماعیل بقائی کے مطابق ایرانی شرائط میں تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ اور امریکا کی فوجی کارروائیوں کو روکنا، بحری ناکابندی اور اقتصادی جنگ کا خاتمہ بھی ایران کی شرائط میں شامل ہے۔



