واٹس میں ایک دلچسپ فیچر کا اضافہ، صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں مشہور سوشل میڈیا ایپ واٹس میں ایک دلچسپ فیچر کا اضافہ کر دیا گیا ہے جس کو استعمال کرنے کے بعد صارفین حیران و دنگ رہ جائیں گے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق Wabetainfoکی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ واٹس ایپ کے آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے بیٹا (beta) ورژن میں برتھ ڈے ریمائنڈر فیچر سامنے آیا ہے یعنی اب دنیا کا مقبول ترین میسجنگ پلیٹ فارم آپ کو کسی رشتے دار یا دوست کی سالگرہ کی یاد دہانی کرائے گا۔ یہ فیچر صارفین کو مختلف کیلنڈر ایپس پر انحصار کرنے کی بجائے واٹس ایپ کے اندر ہی دوستوں اور گھر والوں کی سالگرہ کے دن کو ٹریک یا یاد رکھنے میں مدد فراہم کرے گا۔
رپورٹ کے مطابق صارفین کو ان کے محفوظ کانٹیکٹس کی سالگرہ کے حوالے سے نوٹیفائی کیا جائے گا۔ اس سے صارفین کو براہ راست چیٹ اوپن کرکے سالگرہ کی مبارکباد دینے کا موقع ملے گا۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ آئی او ایس ڈیوائسز میں اپ ڈیٹس کی جگہ نئی کانٹیکٹس ٹیب کو دی جا رہی ہے۔ اسی کانٹیکٹس ٹیب میں برتھ ریمائنڈرز فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے۔ اس نئے ٹول کے لیے صارفین کی جانب سے واٹس ایپ اکانٹ تیار کرنے کے دوران فراہم کیے جانے والے ڈیٹا کو استعمال کیا جائے گا۔



