کھیل

ایشین گیمز، پاکستان کے نور زمان بھی سیمی فائنل میں پہنچ گئے

جاپان (سپورٹس ڈیسک) میں جاری ایشین گیمز 2026میں اسکواش کئے ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے نور زمان بھی سیمی فائنل میں پہنچ گئے، انہوں نے اپنے حریف کوشکست دی۔

تفصیلات کے مطابق نور زمان نے کوارٹر فائنل کے میچ میں ہانگ کونگ کے کھلاڑی کو شکست دی، انہوں نے چی ہی لیونگ کو تین ۔ ایک سے شکست دی۔ پاکستانی کھلاڑی نور زمان کی کامیابی کا اسکور گیارہ ۔ سات، گیارہ ۔ چھ ، تین ۔ گیارہ اور گیارہ ۔ چار رہا۔ اس سے قبل پاکستان کے عشب عرفان نے بھی سیمی فائنل میں جگہ بنا لی تھی، عشب نے کوارٹر فائنل میں بھارت کے ویر چوٹرانی کو ہرایا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button