این سی سی آئی اے کی جانب سے محمد رضوان کو طلبی کا دوسرا نوٹس موصول

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو این سی سی آئی اے کی جانب سے طلبی کا دوسرا نوٹس موصول ہو گیا ہے جس کی تصدیق قریبی ذرائع نے بھی کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹر کیپر و بیٹسمین محمد رضوان کو گھر کے ایڈریس پر نوٹس موصول ہوا، انہیں موبائل کی فارنزک کے لئے 2 اکتوبر والے دن تین بجے این سی سی آئی اے طلب کیا گیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ محمد رضوان اپنے وکیل کے ساتھ این سی سی آئی اے پیش ہوں گے۔ این سی سی آئی اے کے نوٹس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ آپ سے ضبط شدہ موبائل کا تجزیہ اور فارنزک کرنا ہے۔ قریبی ذرائع کے مطابق الزامات کی تفصیلات نوٹس میں فراہم نہیں کی گئیں، این سی سی آئی اے کو بھیجے گئے خط کا جواب موصول نہیں ہوا، رضوان این سی سی آئی اے پیشی پر اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی تفصیلات پوچھیں گے۔



