قومی ٹیم میں اکھاڑ پچھاڑ کا سلسلہ شروع، بڑے بڑے برج الٹنے کا امکان

لاہور(سپورٹس ڈیسک) قومی ٹیم میں ایک بار پھر اکھاڑ پچھاڑ کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس کے بعد قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس بار بڑے بڑے برج الٹ جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ ٹی 20 کپتان سلمان علی آغا کی کپتانی کا دور ختم ہوگیا، انہیں اسکواڈ سے بھی ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ سلمان علی آغا ٹیسٹ کے بعد ٹی 20 ٹیم سے بھی آؤٹ ہوگئے ہیں، اب وہ صرف ون ڈے اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق ٹی 20 کے نئے کپتان کے لیے صاحبزادہ فرحان اور شاداب خان میں مقابلہ جاری ہے، حارث رؤف کے بعد شاہین آفریدی کو بھی ٹی 20 اسکواڈ سے ڈراپ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
شاہین آفریدی نے پاکستان کے لیے سب سے زیادہ 136اور حارث رؤف نے 133وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں، ایجبسٹن ٹیسٹ کے ہیرو رضا اللہ ٹی 20اور ون اسکواڈ میں شمولیت کے مضبوط امیدوار ہیں۔ ذرائع کے مطابق شاہین آفریدی بدستور ون ڈے ٹیم کی قیادت کریں گے، ٹیسٹ کپتان بابر اعظم ٹی 20اور ون ڈے اسکواڈ کا حصہ ہوں گے، پاکستان اور سری لنکا 9 سے 13 اکتوبر تک راولپنڈی میں 3ٹی 20کھیلیں گے۔



