شوبز
جیا علی اور ہانیہ عامر میں ایک نئی جنگ کا آغاز، سوشل میڈیا صارفین ناراض

کراچی (شوبز ڈیسک) اداکارہ و سابق سپر ماڈل جیا علی اور اداکارہ ہانیہ عامر کے درمیان ایک نئی جنگ کا آغاز ہوگیا ہے جس کے بعد ناصرف سوشل میڈیا صارفین بلکہ مداح بھی ناراض ہو گئے ہی۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ و سابق سپر ماڈل جیا علی نے حال ہی میں ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں ان سے ہانیہ عامر اور درفشاں سلیم میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کو کہا گیا۔ جیا علی نے ہانیہ عامر کا انتخاب کیا تاہم ان کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہانیہ عامر آؤٹ آف کنٹرول ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہانیہ عامر ایک بہترین اداکارہ ہیں، پاکستان کا چہرہ ہیں اس لیے انہیں اپنے رویے کا خیال رکھنا چاہیے۔ دوسری جانب جیا کے اس وائرل بیان پر ہانیہ نے بھی ردعمل دیا اور طنزیہ و تمسخر اڑانے والے انداز میں جیا کا جملہ دہرایا اور لکھا ‘آؤٹ آف کنٹرول ہوگئی، شٹ’۔



