شوبز
میکا سنگھ ایک بار پھر پاکستان اور پاکستانیوں کی تعریف میں بول پڑے

ممبئی (شوبز ڈیسک) بھارت کے مشہور و معروف گلوکار میکا سنگھ ایک بار پھر پاکستان اور پاکستانیوں کی تعریف میں بول پڑے ہیں جس کے بعد پورے بھارت میں کھلبلی مچ گئی ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بھارت کے گلوکار میکا سنگھ نے موسیقی سمیت بارڈر پار مداحوں کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔ اسی دوران میکا سنگھ نے پاکستان اور پاکستانی عوام کی تعریف کی جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان برا نہیں ہے اور پاکستان کے لوگ بھی کہیں سے بھی برے نہیں ہیں، پتا نہیں کیوں ہمیں پاکستان کے مسلمان ہی خراب لگتے ہیں لیکن دبئی کے مسلمان بہت اچھے لگتے ہیں جو مجھے آج تک سمجھ نہیں آئی۔



