نیشنل ہاکی سٹیڈیم اور پریکٹس گرائونڈ کی اپ گریڈیشن کیلئے کروڑوں روپے کی منظوری

لاہور(سپورٹس ڈیسک) نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور اور ملحقہ پریکٹس گرانڈ کی اپ گریڈیشن کے لیے کرووڑں روپے کی منظوری دے دی گئی ہے اس میں کھلاڑیوں کیلئے نئے آسٹرو ٹرف بچھائی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بتایا ہے کہ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور اور ملحقہ پریکٹس گرانڈ کی اپ گریڈیشن کے لیے 40 کروڑ روپے کی منظوری دی ہے، منصوبے کے تحت کھلاڑیوں کو بین الاقوامی معیار کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے نئی آسٹروٹرف بچھائی جائے گی جب کہ اسٹیڈیم کے بنیادی ڈھانچے اور دیگر سہولیات کو بھی جدید بنایا جائے گا۔ اس کے علاوہ انفرا اسٹرکچر کی تزئین و آرائش کا کام بھی کیا جائے گا، یہ منصوبہ جنوری 2027 تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور کی اپ گریڈیشن کو آئندہ ساتھ ایشین گیمز کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے جہاں ہاکی کے مقابلے شیڈول کیے گئے ہیں۔



