سوشل ایشوز

کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی اصل وجہ کیا ؟ پتا چل گیا

کراچی (کھوج نیوز) شہر قائد میں بڑھتی ہوئی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی اصل وجہ کیا ہے اس حوالے سے بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک نے تمام تفصیلات بتا دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، شہر کے متعدد علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 16 گھنٹے سے بھی تجاوز کرگیا ہے۔ لیاری، ملیر، لانڈھی اور کورنگی میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کی شکایات موصول ہو رہی ہیں۔ اس کے علاوہ اورنگی ٹان، سرجانی ٹاؤن اور قائدآباد میں بھی لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان ہیں جبکہ لائنز ایریا، نیو کراچی اور موسی کالونی میں بھی بجلی کی بندش کی شکایات ہیں۔ ماڑی پور روڈ، مچھر کالونی اور ہاکس بے کے مختلف علاقوں میں بھی بجلی کی فراہمی متاثر ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی کے بل ادا کرنے والے صارفین کو بھی لوڈشیڈنگ سے استثنی حاصل نہیں ہے جبکہ ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے بجلی چوری اور بلوں کی عدم ادائیگی والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button