امریکی تحقیقاتی ادارے کا الہان عمر کے گھر پر چھاپہ مگر کیوں؟

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی تحقیقاتی ادارے نے ڈیمو کریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والی مسلمان رکن کانگریس الہان عمر کے گھر پر چھاپہ کیوں مارا؟ ا س حوالے سے تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق واشنگٹن ڈی سی کے نواحی علاقے میں امریکی ریاست منی سوٹا سے تعلق رکھنے والی رکن کانگریس الہان عمر کے گھر پر ہوم لینڈ سکیورٹی انویسٹی گیشنز کے اہلکاروں نے چھاپہ مارا،یہ کارروائی صومالی نژاد مسلمان رکن کانگریس کے خلاف امیگریشن سے متعلق کاغذات کے حوالے سے دھوکا دہی کی فوجداری تحقیقات کے سلسلے میں کی گئی۔ یہ کاغذات ان کے والد نے اس وقت مکمل کیے تھے جب وہ بچی تھیں اور ان کے والد اب وفات پاچکے ہیں۔ امریکی محکمہ انصاف کے ایک ترجمان نے بتایا کہ فیڈرل ایجنٹس نے محکمہ انصاف سے حاصل کردہ اور عدالت کی جانب سے منظور شدہ سرچ وارنٹ کے تحت تلاشی لی، یہ کارروائی جاری تحقیقات کا حصہ ہے۔



