پاکستان
خیبرپختونخوا میں بے امنی سے متعلق ویڈیو جھوٹی ہے، وزارت اطلاعات و نشریات کا دعویٰ

اسلام آباد(کھوج نیوز) خیبرپختونخوا میں بے امنی سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی گمراہ کن ویڈیوز جھوٹی اور فیک ہے، اس حوالے سے وزارت اطلاعات و نشریات نے بڑا دعویٰ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزارت اطلاعات کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں بے امنی سے متعلق سوشل میڈیا پر گمراہ کن دعوے پھیلائے جا رہے ہیں، لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہروں اور شام کی ویڈیوز کو غلط کیپشنز کے ساتھ پیش کیا جا رہا ہے۔ وزارت اطلاعات کے مطابق غلط ویڈیوز اور تصاویر کے ذریعے افراتفری کا تاثر دینے کی کوشش کی جا رہی ہے، افغان اور بھارتی اکانٹس بھی گمراہ کن بیانیے کو ہوا دے رہے ہیں۔ وزارت اطلاعات نے بتایا کہ یہ سرگرمیاں منظم اور غیر ملکی سرپرستی میں پروپیگنڈے کی نشاندہی کرتی ہیں۔



