گوگل ٹرانسلیٹ میں جی بورڈ کے ایک دلچسپ فیچر کا اضافہ

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) گوگل کی جانب سے جی بورڈ کا ایک بہترین فیچر ٹرانسلیٹ سروس کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے، یہ فیچر صارفین کے لئے کب استعمال کیا جائے گا؟ پتا چل گیا۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق یہ بنیادی طور پر ایک اسمارٹ اسسٹ ٹول ہے جس کا عندیہ گوگل ٹرانسلیٹ ایپ کوڈ میں ملا ہے اور جی بورڈ کے ریمبلر ٹول سے ملتا جلتا محسوس ہوتا ہے۔ اینڈرائیڈ اتھارٹی کی ایک رپورٹ میں اس ٹول کے بارے میں بتایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اس کا نام اسمارٹ اسسٹ رکھے جانے کا امکان ہے اور یہ وائس ٹو ٹیکسٹ ٹرانسکرپشن اور ٹرانسلیشن میں مدد فراہم کرے گا۔
رپروٹ میں مزید بتایا گیا کہ لفظ بہ لفظ ترجمے کے ساتھ ساتھ یہ نیا اسمارٹ اسسٹ موڈ بولے گئے الفاظ کے ترجمے میں مدد فراہم کرے گا، جیسا جی بورڈ میں رملبر ٹول کرتا ہے۔ گوگل کی جانب سے رملبر ٹول کو خراب تلفظ، ناقص سانڈ یا ایسے ہی دیگر مسائل سے نمٹنے میں مدد دینے کے لیے تیار کیا گیا مگر رمبلر ٹول صرف گوگل پکسل 11 فون سیریز میں ہی دستیاب ہے تو ابھی واضح نہیں کہ گوگل ٹرانسلیٹ میں یہ نیا فیچر تمام صارفین کو دستیاب ہوگا یا پکسل فونز تک محدود ہوگا۔



