پاکستان

پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوگا یا کمی’ آئی ایم ایف نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان میں آنے والوں دنوں کے دوران مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوگا یا کمی؟ اس حوالے سے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک 2026 جاری کردی ہے جس میں آئی ایم ایف کوپاکستان میں رواں مالی سال مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ہے، آئی ایم ایف کے مطابق گزشتہ مالی سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح 7.1 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ رواں مالی سال پاکستان میں مہنگائی 9.9 فیصد تک پہنچنیکا تخمینہ ہے۔

عالمی مالیاتی فنڈ کا کہنا ہے کہ عالمی شرح نمو 2025 میں 3.5 فیصد تھی، جو 2026 میں 3.1 فیصد رہنے کی توقع ہے، عالمی معاشی نمو 2027 میں 3.4 فیصد ہوگی۔ آئی ایم ایف کے عالمی معاشی منظر نامے کے مطابق مشرق وسطی کی جنگ سے مہنگائی کی شرح 2026 میں 4.7 فیصد ہوگی، عالمی معیشت دو حصوں میں تقسیم ہے، اے آئی کے شعبے سے وابستہ یا توانائی برآمد کرنے والے ممالک بہتر کارکردگی دکھا رہے ہیں، توانائی درآمد کرنے والے اور ٹیکنالوجی کی دوڑ سے باہر ممالک کو مہنگائی، درآمدی بلوں اور مالیاتی دبا کا سامنا ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق سپلائی چینز میں لچک اور تیل کی پیداوار متبادل ذرائع سے پوری کرنے کے باوجود توانائی کے ذخائر کم ہو رہے ہیں، جیو پولیٹیکل بحران کی صورت میں تیل کی قیمتیں تیزی سے بڑھ سکتی ہیں، عوامی قرضوں اور شرح سود کی بلند سطح کی وجہ سے حکومتوں کے لیے مالی گنجائش محدود ہوچکی، متوسط مدت کے استحکام، خسارے پر قابو پانے اور انتہائی کمزور طبقے کو ٹارگٹڈ ریلیف دینے کی ضرورت ہے۔ آئی ایم ایف کے مطابق رواں برس پاکستان کی معاشی نمو 3.5 فیصد رہے گی جو گزشتہ مالی سال پاکستان کی جی ڈی پی 3.6 فیصد تھی جبکہ مالی سال میں پاکستان کا کرنٹ اکانٹ خسارہ جی ڈی پی کا ایک فیصد ہوگا، رواں مالی سال میں بے روزگاری کی شرح 6.5 فیصد رہے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button