انٹرنیشنل

سکولوں میں حجاب پر پابندی، طالبہ اور اساتذہ آپے سے باہر

آذربائیجان (مانیٹرنگ ڈیسک) آذربائیجان کی حکومت کی جانب سے اسکولوں میں طالبات اور تدریسی عملے کے حجاب پہننے پر پابندی عائد کیے جانے کے بعد مظاہرے شروع ہو گئے ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق گزشتہ ماہ منظور کی گئی ایک ترمیم میں اگرچہ واضح طور پر حجاب پر پابندی کا ذکر نہیں کیا گیا تاہم اسکولوں میں ایسے لباس پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جو حکومت کے بقول ریاست کے سیکولر اصولوں کے خلاف ہو۔ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اس قانون کا مقصد سرکاری تعلیمی اداروں میں یکساں ڈریس کوڈ نافذ کرنا ہے تاکہ اساتذہ کے ‘پیشہ ورانہ معیار’ اور اسکول کی ‘عوامی ساکھ’ کو بہتر بنایا جا سکے۔ میڈیا کے مطابق تقریبات کے لیے مخصوص ثقافتی لباس پہننے کی اجازت پیڈاگوجیکل کونسل کی منظوری سے مشروط کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button