نگرنگرسے

موبائل فونز لیکر فرار ہونیوالے ملزم کی پیشی، لڑکیوں نے چپلوں سے دھلائی کردی

کراچی (کھوج نیوز) نوکری کا جھانسہ سے کر 59لڑکیوں کے موبائل لے کر فرار ہونے والے ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا یہاں پر لڑکیوں نے چپلوں سے دھلائی کردی۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں نوکری کا جھانسہ دے کر تقریبا 59 لڑکیوں کے موبائل فون لیکر جانے والے ملزم بابر کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ کیس کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا اور اس کے قبضے سے متعدد موبائل برآمد کرلیے ہیں اور مزید موبائل فون برآمد کرنے ہیں جب کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کو بھی گرفتار کرنا ہے۔ عدالت نے ملزم کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ اس موقع پر متاثرہ لڑکیوں کی بڑی تعداد احاطہ عدالت میں موجود تھی جنہوں نے ملزم کو دیکھتے ہی چپلوں اور تھپڑوں سے ملزم کی خوب دھلائی کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button