پاکستان

فضل الرحمان کیساتھ پیش آنے والے واقعہ پر فیصل کریم کنڈی کا بڑا مطالبہ

فضل الرحمان کے ساتھ ہونے والے واقعے پر پنجاب حکومت سے رابطہ کروں گا، کوشش ہوگی ڈائیلاگ کے ذریعے حل نکلے، خیبر پختونخوا اب احتجاجی سیاست کا اب متحمل نہیں ہوسکتا: فیصل کریم کنڈی

پشاور (کھوج نیوز) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بڑا مطالبہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں ڈیجیٹل انٹرن شپ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ نوجوان صرف تبدیلی کو قبول نہ کریں بلکہ اس میں فعال کردار بھی ادا کریں۔ گورنر کے پی نے کہا کہ فضل الرحمان کے ساتھ ہونے والے واقعے پر پنجاب حکومت سے رابطہ کروں گا، کوشش ہوگی ڈائیلاگ کے ذریعے حل نکلے۔ فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا اب احتجاجی سیاست کا اب متحمل نہیں ہوسکتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button