نگرنگرسے

دی پویلین لگژری ریزیڈنس کی تقریب ، سرمایہ کاروں اور کاروباری شخصیات کی شرکت

دی پویلین لگژری ریزیڈنس کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ رہائشیوں کو معیاری سہولیات اور پرسکون ماحول فراہم کیا جا سکے: سی ای اوپویلین لگژری ریزیڈنس آصف ملک

لاہور(کھوج نیوز) مقامی ہوٹل میں دی پویلین لگژری ریزیڈنس کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں سرمایہ کاروں، کاروباری شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق دی پویلین لگژری ریزیڈنس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ای او آصف ملک نے شرکاء کو منصوبے کی خصوصیات، جدید طرزِ رہائش اور دستیاب سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ دی پویلین لگژری ریزیڈنس کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ رہائشیوں کو معیاری سہولیات اور پرسکون ماحول فراہم کیا جا سکے۔ آصف ملک نے شرکاء کے سوالات کے جواب بھی دیئے اور منصوبے کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر دیگر مقررین نے بھی اظہارِ خیال کرتے ہوئے منصوبے کو رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں ایک مثبت پیش رفت قرار دیا۔ تقریب کے اختتام پر شرکا نے منصوبے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button