نگرنگرسے

اپنے ہی قتل کی منصوبہ بندی کرنے والا ملزم ساتھی سمیت گرفتار

کراچی (کھوج نیوز) کراچی کے علاقہ سرجانی ٹائون میں کار سے لاش ملنے کے واقعے کا معمہ حل ہوگیا، اپنے ہی قتل کی منصوبہ بندی کرنے والا ملزم ساتھی سمیت گرفتار ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ویسٹ طارق مستوئی نے بتایا ہے کہ اپنے ہی قتل کی منصوبہ بندی کرنے والا ملزم ساتھی سمیت گرفتار کرلیاگیا ہے، ملزم نے قرض داروں سے بچنے کیلئے اپنی موت کا ڈراما رچایا اور بے گناہ شہری کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق گرفتاری سے بچنے کیلئے ملزم نے حلیہ تبدیل کرلیا تھا تاہم جدید ٹیکنالوجی، بائیو میٹرک اور ٹیکنیکل شواہد کی مدد سے مقتول کی شناخت ہوئی۔طارق مستوئی نے بتایا کہ ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلی جنس کی بنیاد پرملزم کو گرفتار کیا گیا جس سے تفتیش جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button