نگرنگرسے

سانحہ پمز، نرس رضیہ نورین آنکھوں دیکھا حال بتاتے آبدیدہ

اسلام آباد(کھوج نیوز) سانحہ پمز اسپتال میں ایک بچی کو بچانے والی نرس رضیہ نورین آنکھوں دیکھا حال بتاتے ہوئے آبدیدہ ہو گئی، جس کے بعد ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پمز اسپتال کی نرس رضیہ نورین جاں بحق بچوں کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں اور کہا کہ کہتے ہیں قیامت آئے گی، اس دن میرے سامنے قیامت آگئی، اس سانحے کے ذہنی اثر سے نکلنے میں مجھے سالوں لگیں گے، میں روز دو گولیاں کھا کر سوتی ہوں اور مجھے نیند نہیں آتی۔ خاتون کا کہنا تھا کہ میں نے کوئی احسان نہیں کیا یہ میری ذمہ داری تھی، سب سے تکلیف دہ عمل ان بچوں کی نشاندہی کرنا تھی، مجھے یاد آتا ہے میں نے کس بچے کو کس وقت کینولا لگایا۔ انہوں نے کہا کہ میری خوش قسمتی ہے کہ میں 8 سیکنڈ میں بچی کو وارڈ سے نکال سکی، میں نے کوئی ڈرل نہیں کی ہوئی، بچی کے والدین میرے اتنے شکر گزار تھے کہ میں رو پڑی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button