انٹرنیشنل
آبنائے ہرمز کھلنے کے بعد تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

ایران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی وزیر خارجہ کی جانب سے جنگ بندی کی بقیہ مدت کے لیے آبنائے ہرمز تمام بحری جہازوں کے لیے کھلنے کی خبر پر عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھی گئی ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ایران کی جانب سے لبنان جنگ بندی کے اعلان کے بعد آبنائے ہرمز تمام بحری جہازوں کے لئے کھول دیا گیا ہے جس کے بعد فوری طور پر عالمی مارکیٹ میں ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 11.17 فیصد کی کمی کے بعد83.52 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ دوسری جانب برینٹ خام تیل کی قیمت 11.32 فیصد کی کمی کے بعد 88.07 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔



