انٹرنیشنل

ٹرمپ نے کتنے ممالک پر ٹیرف بم گرانے کی تیاری مکمل کرلی

واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کتنے ممالک پر نیا درآمدی ٹیرف بم گرانے کی تیاری مکمل کرلی ہے اس حوالے سے تمام تفصیل منظر عام پر آگئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جمعہ کو عارضی 10 فیصد عالمی ٹیرف کی مدت ختم ہونے کے بعد نئی ڈیوٹیاں نافذ کی جا سکتی ہیں۔ ابتدائی طور پر بیشتر ممالک پر 10 فیصد ٹیرف برقرار رہنے کا امکان ہے جبکہ ٹرمپ انتظامیہ زیادہ شرح کے ٹیرف عائد کرنے کے لیے قانونی بنیاد بھی تیار کر رہی ہے۔ گزشتہ روز ٹرمپ انتظامیہ نے کینیڈا کی گاڑیوں اور دیگر سامان پر 50 فیصد ٹیکس عائد کیا ہے جو آئندہ ماہ سے نافذ ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button