بھارتی ریاست سکم میں افسوسناک واقعہ، 9مزدور ہلاک

بھار ت(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی ریاست سکم میں افسوسناک واقع پیش آیا جس کے نتیجے میں 9مزدور ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں جن کو طبی امداد کیلئے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق یہ واقعہ پیر کو پیش آیا جہاں دریائے تیستا پر قائم سرکاری پن بجلی منصوبے کے لیے سرنگ تعمیر کی جا رہی تھی۔ سِکم اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر راجیو روکا نے بتایا کہ تقریبا 25 سے 27 افراد سرنگ میں پھنس گئے تھے، جن میں سے 9 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ حکام کے مطابق ممکنہ طور پر سرنگ ایک دھماکے کی وجہ سے گری تاہم اس کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔ حکام کے مطابق زیرِ زمین چٹانوں سے خارج ہونے والی زہریلی میتھین گیس امدادی کاموں میں رکاوٹ بن رہی ہے، جس کے باعث صرف آکسیجن آلات سے لیس ٹیموں کو اندر جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔



