انٹرنیشنل
ایرانی حکومت کا تختہ الٹنے میں ناکامی کی سزا، 2سینئر عہدیدار برطرف

اسرائیل (مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی حکومت کا تختہ الٹنے میں ناکامی پر اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ نے 2سینئر عہدیداروں کو عہدے سے بر طرف کر کے سب کو حیران کر دیا۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق برطرف کیے جانے والوں میں انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ اور ایران ڈویژن کے سربراہ شامل ہیں۔ رپورٹس کے مطابق یہ دونوں عہدیدار ایران میں حکومت کی تبدیلی سے متعلق ایک منصوبے کی تیاری میں شامل تھے جس کا مقصد دہشت گرد گروہوں کو استعمال کرتے ہوئے ایران میں ملک گیر احتجاج کو ہوا دے کر اسلامی جمہوریہ کو گرانا تھا۔ رپورٹس کے مطابق دونوں عہدیدار اس منصوبے کے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہے جس کے باعث موساد سربراہ نے دونوں عہدیداروں کو برطرف کردیا۔



