اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی کے مفت صارفین کیلئے بڑا تحفہ

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی کو مفت استعمال کرنے والے صارفین کو ایک بہت بڑا تحفے کا اعلان کر دیا ہے یہ تحفہ کونسا ہے؟ تمام تر تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ اس کے نئے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ماڈل جی پی ٹی 5.6 لیونا ماڈل پر مبنی لامحدود چیٹ کرنے کی سہولت مفت صارفین کو فراہم کی جا رہی ہے۔ ابھی چیٹ جی پی ٹی کے مفت اور گو سبسکرائبرز جی پی ٹی 5.5 کو استعمال کرتے ہیں مگر جلد لیونا ماڈل انہیں دستیاب ہوگا۔ اس اپ ڈیٹ کا مقصد کمپنی کے نئے اے آئی فیچرز کو ہر ایک تک پہنچانا ہے۔
اوپن اے آئی کی جانب سے تھنک بٹن کو بھی دوبارہ متعارف کرایا جا رہا ہے اور چیٹ جی پی ٹی میں پیچیدہ سوالات کے جوابات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔کمپنی کے چیف ایگزیکٹو سام آلٹمین نے بتایا کہ ان تبدیلیوں سے کمپنی کے ایڈوانسڈ اے آئی کو زیادہ قابل رسائی بنانے کے مقصد کی عکاسی ہوتی ہے۔اس نئی اپ ڈیٹ کا سب سے بڑا فائدہ چیٹ پر مبنی بات چیت کے لیے حد کو ختم کرنا ہے۔



