انٹرنیشنل

گھریلو جھگڑا، ظالم شوہر نے اپنی بیوی کا قتل کر ڈالا

بھارت (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میںگھریلو جھگڑے پر ایک ظالم شوہر نے اپنی بیوی کو گلا دبا کر قتل کر ڈالا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق یہ واقعہ 25 جولائی کو بھارتی شہر بنگلورو کے علاقے کمبالگوڈو میں پیش آیا جہاں 24 سالہ دھیرج کمار نے اپنی بیوی ریما کماری کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق دھیرج کمار اپنی بیوی کو قتل کرنے کے بعد آبائی ریاست بہار فرار ہوگیا تھا، واقعے کی اطلاع مکان مالک نے دی جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دھیرج کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کا کہنا ہے کہ بنگلورو منتقل ہونے کے بعد ریما کی اس میں دلچسپی ختم ہو گئی تھی اور وہ اپنا زیادہ تر وقت سوشل میڈیا ریلز بنانے میں گزارتی تھی جبکہ وہ کھانا بھی صرف اپنے لیے ہی پکاتی تھی، یہی ہماری لڑائی کی وجہ بنی اور اسی دوران میں نے ریما کماری کو اس کے دوپٹے سے ہی گلا دبا کر کا قتل کر دیا اور لاش کو چادر میں لپیٹ کر فرار ہو گیا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ دوران تفتیش ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ 10 ماہ قبل اس نے ریما کماری سے پسند کی شادی کی تھی اور ہم ریما کی فیملی کو بغیر بتائے بنگلورو منتقل ہوگئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button