انٹرنیشنل

روس نے سعودی عرب کو بڑی پیشکش کر دی مگر کونسی؟

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) روس نے سعودی عرب کو بڑی پیشکش کر دی ہے مگر کونسی؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات سامنے آنے کے بعد مشرقی وسطیٰ سمیت پوری دنیا میں ہلچل مچ گئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہ کہ روس مشرق وسطی کی صورتحال سنبھالنے کی کوششوں میں دلچسپی رکھتا ہے۔ اس موقع پر سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ اوپیک پلس کا باہمی تعاون تیل کی رسد اور طلب میں توازن برقرار رکھنے میں مددگار ہے۔ فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور روس کے درمیان مزید شراکت داری اور تعاون کے خواہاں ہیں، دونوں ممالک کا تعاون عالمی توانائی منڈیوں کے استحکام اور معاونت کے لیے انتہائی اہم رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button