انٹرنیشنل

پائلٹوں کی لڑائی، سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی سے اسرائیل جانے والی پرواز میں پائلٹوں کی آپس میں لڑائی ہو گئی ہے جس کے بعد طیارے کو حادثے بچانے کیلئے سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ کروائی گئی۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق دبئی سے تل ابیب جانے والی فلائی دبئی کی پرواز FZ1073 نے پہلے ہنگامی کوڈ 7700 اور پھر مختصر وقت کے لیے ہائی جیکنگ سے متعلق کوڈ 7500 جاری کیا۔ فلائٹ ٹریکنگ کے مطابق ہنگامی صورتحال کے بعد پرواز کو اردن کی فضائی حدود سے سعودی عرب کی جانب موڑ دیا گیا اور بعد ازاں طیارے کو فوجی طیاروں نے گھیرے میں لے کر سعودی عرب کے تبوک ائیرپورٹ پر لینڈ کرادیا جب کہ طیارے میں 150 سے زائد اسرائیلی سوار ہیں ۔

ترجمان اسرائیلی وزاعظم کا کہنا ہے کہ دبئی سے تل ابیب کی پرواز کا واقعہ ہائی جیکنگ نہیں ہے جبکہ سینئر اسرائیلی عہدیدار کا کہنا ہے کہ اماراتی ایئر لائن پر سب سے بڑی تباہی کو روک دیاگیاہے۔ اسرائیلی عہدیدار کے مطابق طیاریکے معاون پائلٹ سے تحقیقات جاری ہیں، ایسے اشارے مل رہے ہیں کہ اس نے طیارہ کریش کرنے کے لئے کنٹرول سنبھالنے کی کوشش کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button