شوبز

اداکارہ نازش جہانگیر کا سوتیلی ماں کے متعلق حیران کن بیان

کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستان کی اداکارہ نازش جہانگیز نے سوتیلی ماں کے متعلق حیران کن بیان داغ دیا ہے جس کے بعد شوبز حلقوں سمیت سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی اداکارہ نازش جہانگیز نے بتایا کہ یہ ضروری نہیں کہ تمام سوتیلی مائیں بری ہوں، معاشرے میں سوتیلی ماں کے حوالے سے بہت سی کہانیاں اور تصورات بنائے گئے ہیں۔ نازش کے مطابق والدہ کے انتقال کے بعد میرے والد نے دوسری شادی کی، میری سوتیلی والدہ پورے خاندان کا بہت اچھے طریقے سے خیال رکھتی ہیں، وہ والد کی بھی دیکھ بھال کرتی ہیں، اس لیے میں یہ نہیں کہہ سکتی کہ سوتیلی مائیں بری ہوتی ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ ایک ڈرامے میں سوتیلی ماں کا کردار ادا کرتے ہوئے مجھے اپنی حقیقی زندگی سے بھی مماثلت محسوس ہوئی، میں اپنی سوتیلی والدہ کو فون کر کے کہتی تھی کہ اب مجھے احساس ہوتا ہے کہ آپ کن حالات سے گزری ہوں گی۔ نازش جہانگیر کا کہنا ہے کہ شروعات میں مجھے اس رشتے کو قبول کرنے میں کچھ وقت لگا، تاہم میری سوتیلی والدہ نے اپنے رویے سے مجھے یقین دلایا اور میرے دل میں اپنی جگہ بنائی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button