پاکستان

استحکام پاکستان پارٹی کی تقریب میں فواد چوہدری چہرہ کیوں چھپاتے رہے؟

میں نے چہرہ چھپاتے ہوئے کسی کو نہیں دیکھا ، فواد چوہدری عنقریب سامنے آئیں گے اور وضاحت کریں گے ، چہرہ چھپانے والی ایسی کوئی بات نہیں : عون چوہدری

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) استحکام پاکستان پارٹی کی تقریب میں فواد چوہدری اپنا چہرہ کیوں چھپاتے رہے اس حوالہ سے سچائی سامنے آگئی ہے جس پر ایک نئی بحث شروع ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کو یہ لوگ جسٹیفائی نہیں کرسکیں گے، میں نے چہرہ چھپاتے ہوئے کسی کو نہیں دیکھا ، فواد چوہدری عنقریب سامنے آئیں گے اور وضاحت کریں گے ، چہرہ چھپانے والی ایسی کوئی بات نہیں ۔ عون چوہدری نے مزید کہا کہ چند روز بعد جہانگیر ترین اسلام آبادآئیں گے، مزیدلوگ جماعت میں شمولیت اختیار کرینگے، بہت سارے لوگ جہانگیر ترین سے رابطے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ علی زیدی پی ٹی آئی کے بانی رکن میں سے تھے، عامر کیانی 30 سال سے چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ تھے، عمران اسماعیل نے پی ٹی آئی میں بال سفید کرلیے، یہ لوگ پہلے بھی جیتے تھے، اب بھی الیکشن میں جیت جائیں گے، اپنی محنت سے یہ لوگ جیت کر دکھائیں گے، ہم نے نفرت کی سیاست نہیں کرنی، ہم نفرت کی سیاست ختم کرنا چاہتے ہیں، ہم ملک کو آگے بڑھتے دیکھنا چاہتے ہیں، ہم سب چاہتے ہیں اپوزیشن اور حکومت مل کر آگے چلے، ملک ترقی کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button