پاکستان
پی ایم ڈی سی نے ڈاکٹرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے ڈاکٹرز کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے مگر کیوں؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات سامنے آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے بتایا ہے کہ لائسنس کی تجدید نہ کرانے والے ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پی ایم ڈی سی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کو لائسنس کی تجدید کے لیے 6 ماہ کی مہلت دی گئی ہے،6 ماہ میں لائسنس کی تجدید نہ کرانے والے ڈاکٹرزکے لائسنس منسوخ کردیے جائیں گے۔ پی ایم ڈی سی نے ڈاکٹرزکو مقررہ مدت میں اپنیلائسنس تجدیدکرانیکی ہدایت کی ہے، لائسنس کی تجدید نہ کرانے والے ڈاکٹرزکلینیکل پریکٹس جاری نہیں رکھ سکیں گے۔



