ایران کی دھمکیاں، ٹرمپ ترکیے سے دم دبا کر بھاگ نکلے، امریکی اخبار کا دعویٰ

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ترکیے کے دورے پر گئے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کی دھمکیوں کے بعد وہاں سے دم دبا کر بھاگ نکلے تھے۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے باخبر امریکی عہدیدار کے حوالے سے رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کی دھمکیوں کے باعث خفیہ پرواز کے ذریعے ترکیے سے واپسی کی۔ امریکی اخبار کے مطابق ائیرفورس ون میں صحافیوں کو کھڑکیوں کے شیڈ گرائے رکھنے کی ہدایت کی گئی تھی، صحافی اور وائٹ ہاؤس کا عملہ یہ سمجھتا رہا کہ ٹرمپ ائیرفروس ون میں ہی موجود ہیں، البتہ یہ واضح نہیں کہ برطانیہ میں ٹرمپ کو واپس ائیرفورس ون طیارے میں کیسے پہنچایا گیا۔ امریکی اخبار کے مطابق گزشتہ ماہ دورہ ترکیے سے ٹرمپ کی خفیہ واپسی ایران سے ملی دھمکیوں کی وجہ سے ہوئی، انقرہ ائیرپورٹ پر ٹرمپ کیمروں کے سامنے ائیرفورس ون میں سوار ہوئے تھے لیکن ٹرمپ کو خفیہ طور پر ائیرفورس ون سے کیٹرنگ ٹرک کے ذریعے دوسرے طیارے پہنچایا گیا اور ٹرمپ ترکیے سے ائیر فورس کے سی 32 اے طیارے میں برطانیہ پہنچے۔



