سوشل ایشوز

سونے کی قیمت میں پھر اضافہ، نئی قیمت بھی سامنے آگئی

کراچی (کھوج نیوز) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں پھر اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت بھی سامنے آگئی ہے، اس حوالے سے آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ 2000 روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 61 ہزار 936 روپے ہوگئی ہے۔ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ10 گرام سونے کا بھاؤ1715 روپے اضافے سے 3 لاکھ96 ہزار 035روپے ہوگیا ہے۔ مزید برآں عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ20 ڈالر اضافے سے 4 ہزار 395 روپے ہوگیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button