سوشل ایشوز

نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک شخص قتل، مقدمہ درج، ملزم موقع سے فرار

اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی منتقل کردیا اور قانونی کارروائی شروع کردی

پتوکی(نمائندہ کھوج نیوز، آن لائن ) نامعلوم افراد نے پرویز اقبال کو سر میں فائر مار کر قتل کردیا اور ملزمان موقع سے فرار ہوگئے تھانہ سرائے مغل پولیس ملزمان کا سراغ لگانے میں ناکام۔

ڈی ایس پی سرکل پتوکی کے نواحی علاقے بہڑوال میں نامعلوم افراد نے 48سالہ پرویز اقبال کو سر میں فائر مار کر قتل کردیا اور ملزمان موقع سے فرار ہوگئے اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی منتقل کردیا اور قانونی کارروائی شروع کردی۔تاحال تھانہ سرائے مغل پولیس ملزمان کا کوئی سراغ نہ لگاسکی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button