سوشل ایشوز

لاہور ائیر پورٹ کے گرد طوفان، متعدد پروازیں تاخیر کا شکار

لاہور(کھوج نیوز) لاہور ایئرپورٹ کے گرد طوفان بادوباراں کے باعث متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئی ہیں جس کے باعث بیرون ممالک سے آنے والی پروازیں لینڈ نہیں کر سکیں۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ جدہ سے لاہور آنے والی نجی ائیر کی پرواز پی اے 471 علامہ اقبال ائیرپورٹ پر لینڈ نہ کرسکی، پرواز کو ملتان ائیرپورٹ پر اتارا گیا۔ ری فیولنگ کے بعد موسم بہتر ہونے پر طیارہ واپس لاہور پہنچا۔ کراچی، کویت، تاشقند، اسکردو اور ریاض سے لاہور کی 10 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں، ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق تھنڈر اسٹروم کے باعث پروازوں کو لاہور ائیرپورٹ پر لینڈنگ اور ٹیک آف میں دشواری کا سامنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button