کھیل

آئی پی ایل کے دوران چوری کی وارداتوں میں اضافہ، پولیس خاموش تماشائی

دہلی کیپیٹلز کی ٹیم کے کئی کھلاڑیوں نے رپورٹ کی ہے کہ بنگلورو میں میچ کھیلنے کے بعد دہلی واپسی پر ان کٹس بیگز سے کئی اشیا غائب ہوئی ہیں

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن)جاری انڈین پریمیئر لیگ کے دوران کرکٹ سامان کی چوری کی وارداتیں بڑھ گئی ہیں، دہلی کیپیٹلز کی ٹیم کے کئی کھلاڑیوں نے رپورٹ کی ہے کہ بنگلورو میں میچ کھیلنے کے بعد دہلی واپسی پر ان کٹس بیگز سے کئی اشیا غائب ہوئی ہیں۔

بھارت کے اخبار میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق دہلی کیپیٹلز کے سولہ بیٹ چوری ہوئے ہیں جبکہ اس کے علاوہ کئی کھلاڑیوں کے جوتے، پیڈوں کی جوڑی، تھائی پیڈ اور گلوز تک غائب ہو چکے ہیں، ان چوری شدہ بیٹوں میں سے تین بیٹ ڈیوڈ وارنر، دو مچل مارش اور تین فل سالٹ کے تھے، کھلاڑیوں کو چیزوں کے غائب ہونے کا پتہ اس وقت لگا جب ان کے کٹس بیگز بینگلورو سے واپسی پر ان کے ہوٹل کے کمروں میں پہنچائے گئے، یاد رہے کہ دہلی کیپیٹلز نے کھلاڑیوں کے سامان کی ترسیل کیلئے ایک نجی لاجسٹک کمپنی کے ساتھ معاہدہ کر رکھا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button