کھیل
جنوبی افریقن کرکٹ رائلی روسو کا پی ایس ایل میں اہم کارنامہ

کراچی(سپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقی کرکٹر رائلی روسو نے پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) میں اہم کارنامہ سر انجام دے دیا مگر کونسا؟ اس حوالے تمام تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بدھ کو کراچی میں پی ایس ایل11 کے 23ویں میچ میں رائلی روسو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرتے ہوئے پشاور زلمی کے خلاف میچ میں میدان میں اترے۔ اس کے ساتھ ہی رائلی روسو نے پی ایس ایل میچز کی سنچری مکمل کرلی۔ وہ پاکستان سپر لیگ میں 100 میچز کھیلنے والے پہلے غیر ملکی کرکٹر بن گئے۔ رائلی روسو مسلسل دسواں پی ایس ایل ایڈیشن کھیل رہے ہیں۔ 36 سالہ جنوبی افریقی کرکٹر نے 4 سیزن ملتان سلطانز اور6 میں کوئٹہ کی نمائندگی کی۔ رائلی روسو نے اب تک کھیلے گئے 99 پی ایس ایل میچ میں 2366 رنز بنائے جس میں انہوں نے 3 سنچریاں، 11 نصف سنچریاں بھی اسکور کیں۔



