کھیل
کامن ویلتھ گیمز، پاکستانی باکسر فاطمہ زہرا نے ملک کا نام روشن کر دیا

گلاسکو (سپورٹس ڈیسک) گلاسکو میں ہونیوالی کامن ویلتھ گیمز کے سلسلے میں باکسنگ کی 60کلو گرام کیٹیگری کے فائنل میں پاکستان باکسر فاطمہ زہرا نے ملک کا نام روشن کر دیا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق گلاسگو میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں باکسنگ کی 60 کلو گرام کیٹیگری کے سیمی فائنل میں پاکستان کی فاطمہ زہرا کو کینیڈین باکسر نے شکست دی۔ پہلے راؤنڈ میں حریف باکسر کو 1-4کی برتری حاصل تھی۔ دوسرے راؤنڈ میں ریفری نے مقابلہ روک دیا۔یوں فاطمہ زہرا میچ ہار گئیں البتہ ایونٹ میں کانسی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب ہوئیں۔



