کھیل

بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور نے استعفیٰ کیوں دیا؟

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور نے استعفیٰ کیوں دیا ؟ اس حوالے سے ناصرف سوشل میڈیا بلکہ کرکٹ کے حلقوں میں بھی بحث چھڑ گئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ہرمن پریت کی جگہ سمرتھی مندھانا کو ٹیم کی قیادت ملنے کا امکان ہے۔ رپورٹس کے مطابق گوہاٹی میں بی سی سی آئی کی ریویو میٹنگ کے بعد ہرمن پریت کورنے قیادت چھوڑنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج تمام فارمیٹس میں ٹیم کی قیادت چھوڑدی ہے، یہ فیصلہ آسان نہیں تھا، کئی سالوں کے لمحات اور جذبات جڑے ہیں۔ قیادت چھوڑنے کے بعد ہرمن پریت کور بطور کھلاڑی کھیلتی رہیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button