پاکستان

پنجاب اسمبلی انتخابات،حمزہ شہباز کے3حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع

پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے 30 اپریل کی تاریخ' حمزہ شہباز نے پی پی 146، پی پی 147 اور پی پی 163 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں

لاہور(نمائندہ خصوصی)پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کے لیے مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز نے 3 حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے ہیں ۔پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے 30 اپریل کی تاریخ دی گئی ہے جس کے لیے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے3حلقوں سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں، حمزہ شہباز نے پی پی 146، پی پی 147 اور پی پی 163 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز بھی پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے لاہور سے الیکشن لڑیں گی۔

عمران خان کو گرفتاری دینی چاہیے یا نہیں؟ شاہد خاقان عباسی نے بڑا مشورہ دیدیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button