ٹیکنالوجی

واٹس ایپ اکائونٹ اچانک بلاک یا ڈس ایبل کیوں ہوتا ہے؟

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں سوشل میڈیا ایپ واٹس ایپ اکائونٹ اچانک بلاک یا ڈس ایبل کیوں ہوتا ہے؟ اس حوالے سے میٹا کمپنی نے تمام وجوہات بتا دی ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر متعدد افراد نے رپورٹ کیا ہے کہ ان کے واٹس ایپ اکاؤنٹس بلاک ہوگئے ہیں اور اندر ریویو کا میسج نظر آرہا ہے۔ اس حوالے سے میٹا نے ایک بیان میں بتایا کہ ایسا ایک مسئلے کی وجہ سے ہوا جسے ٹھیک کیا جا رہا ہے۔ کمپنی کے مطابق ان اکاؤنٹس تک رسائی بحال کرنے کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر متعدد صارفین نے بتایا تھا کہ اچانک ان کے لیے واٹس ایپ اکاؤنٹس کو استعمال کرنا ممکن نہیں رہا۔ انہوں نے بتایا کہ جب بھی وہ اکاؤنٹس تک رسائی کی کوشش کرتے ہیں تو واٹس ایپ پر لکھا آتا ہے کہ آپ کے اکاؤنٹ اور ڈیوائس کی تفصیلات کو چیک کیا جا رہا ہے تاکہ یقینی بنایا جاسکے کہ آپ ہماری شرائط پر عمل کر رہے ہیں، اس حوالے سے 24 گھنٹوں میں آپ کو بتایا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button