بل گیٹس اے آئی ٹولز کو کن مقاصد کیلئے استعمال کرتے ہیں؟

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس آر ٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹولز کو کن مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہیں؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات سامنے آگئیں ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بل گیٹس نے یہ تو واضح طور پر نہیں بتایا کہ وہ کن مقاصد کے لیے اے آئی ٹولز کو استعمال کرتے ہیں مگر یہ ضرور انکشاف کیا کہ وہ کن چیزوں کے لیے اسے استعمال نہیں کرتے۔ انہوں نے بتایا کہ اے آئی ٹیکنالوجی ان کی سماجی زندگی کے قریب نہیں آتی۔ ان سے پوچھا گیا تھا کہ کن حالات میں اس ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے سے گریز کرنا چاہیے جس پر ان کا کہنا تھا کہ ‘میں اے آئی کو اپنے ذاتی رشتوں کے لیے استعمال نہیں کرتا’۔ انہوں نے کہا کہ وہ اے آئی کو سماجی یقین دہانی کے لیے استعمال نہیں کرنا۔
بل گیٹس نے کہا کہ ‘میں ایسا نہیں جو اے آئی چیٹ بوٹ سے پوچھو کہ کیا تم مجھے پسند کرتے ہو؟ کیا میں ایک اچھا شخص ہوں؟’۔انہوں نے مزید کہا کہ کچھ افراداے آئی کوہتھیار بناسکتے ہیں جوپہلے کبھی نہیں دیکھا گیا، حکومتیں اس ٹیکنالوجی کی کڑی نگرانی اور سخت قوانین بنائیں۔انہوں نے کہا کہ اے آئی غلط ہاتھوں میں چلی گئی تویہ اربوں زندگیوں کیلئے خطرہ بن سکتی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ ان کے پاس خاندان اور دوست موجود ہیں، انہیں اے آئی سے گھلنے ملنے کی ضرورت نہیں۔ تو آسان الفاظ میں وہ اے آئی کا استعمال کام سے متعلق چیزوں کے لیے کرتے ہیں اور ذاتی زندگی کے لیے اسے استعمال نہیں کرتے۔ اس سے قبل گزشتہ دنوں ایک بیان میں بل گیٹس نے اے آئی سے جڑے خطرات کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کا مطالبہ کیا تھا۔



