جنوبی افریقا سے شکست، کامران اکمل سلمان آغا کیخلاف پھٹ پڑے

لاہور(سپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقا ٹیم سے پہلے ٹی ٹوئٹنی میں قومی ٹیم کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنے پرسابق وکٹ کیپر کامران اکمل قومی ٹیم کے کپتان سلمان آغا کے خلاف پھٹ پڑے۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر کامران اکمل نے جنوبی افریقی ٹیم سے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کا ذمہ دار کپتان اور کوچ سمیت سلیکشن کمیٹی کو بھی قرار دے دیا۔ کامران اکمل نے جنوبی افریقا سے شکست کا ذمہ دار کپتان ،کوچ اور سلیکشن کمیٹی کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ جس کھلاڑی کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں جگہ نہیں بنتی اسے کپتان بنادیا ہے۔ سابق کرکٹر کے مطابق جس وقت سلمان آغا کو بطور کپتان منتخب کیا گیا تھا سب سے زیادہ شور میں نے مچایا تھا، اس وقت بھی میں نے یہی کہا تھا کہ سلمان آغا کو کپتان بناکر زیادتی کی جارہی ہے جس کھلاڑی کی ٹی ٹوئنٹی کے 15 رکنی سکواڈ میں جگہ نہیں بنتی اسے کپتان بنایا جارہا ہے ۔ سابق وکٹ کیپر نے مزید کہا کہ اگر اب بھی ٹیم کا کپتان صحیح کھلاڑی کو منتخب کرلیا جائے تو یہ ٹیم ابھی بھی پرفارم کرسکتی ہے جنوبی افریقا سے شکست کے ذمہ دار چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ سمیت سلیکشن کمیٹی چیئرمین ، کپتان اور کوچ سب ہیں ۔



